2018 ءمیں الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا، نوازشریف

05:39 PM, 18 Feb, 2018

شیخوپورہ : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ 2018ءمیں ایمپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے،2018 ءمیں الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا۔نوازشریف اللہ کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، ووٹ کی عزت کروانی ہوگی،کسی بھی جج سے جاکرپوچھ لونوازشریف پرکوئی رشوت ثابت ہوئی ہے،لاڈلے اورپیپلزپارٹی نے ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا۔
شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ نے آج نااہل وزیراعظم کاشاندار استقبال کیا۔آدھا کلومیٹرتک لوگ ہی لوگ ہیں۔آج میں ایک نیا شیخوپورہ دیکھ رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ 1990ءمیں عوام نے مجھے پانچ سال کیلئے منتخب کیا۔1990ءمیں دوسال بعد چھٹی کردی گئی۔پھر 1999ئ میں چھٹی کروادی گئی نوازشریف کوہتھکڑیاں لگائی گئیں،اٹک قلعے میں بند کیاگیا۔
جیل میں ڈالنے ، ملک بدرکرنے کی سمجھ آتی ہے؟ انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ آتی ہے کیونکہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایاتھا۔1990ءمیں پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہاتھا موٹرویز بنارہاتھا اس لیے چھٹی کروائی گئی۔لاڈلے،پیپلزپارٹی ان سے پوچھو کسی نے ایک بھی منصوبہ بنایا۔نوازشریف نے کہاکہ اب پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کوکس نے ختم کیا،دہشتگردی کوختم کیا،کراچی میں امن لیکر آئے ،سکول ہسپتال نوازشریف نے بنائیں۔
پیپلزپارٹی والوں نے تم ملک کواندھیروں میں غرق کردیا۔کراچی اور خیبرپختونخواہ میں گندپڑاہواہے۔شہبازشریف کوشاباش دیتاہوں۔ملک میں سڑکیں بن رہی ہیں، کسان خوشحال ہورہے ہیں۔کھاد کی قیمت کم کی۔پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کوختم کردیاہے۔56ارب ڈالر کاسی پیک منصوبہ لیکر آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018ئ میں ایمپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے۔
پاکستان میں انقلاب برپاہورہاہے۔ 2018 ءمیں الیکشن نہیں ریفرنڈم ہوگا۔مجھے شیخوپورہ کی عوام پرنازہے۔عوام کاجذبہ انقلاب لیکر آئے گی۔عوام کے ساتھ ملکرملک کی تقدیربدلیں گے۔عوام 70سالوں کاحساب لے گی۔نوازشریف اللہ کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔اپنے خداسے ڈرتاہوں عوام کی خدمت کرناجانتاہوں۔70سالوں سے جوہورہاہے اگروہ جاری رہاتوملک کوخطرات لاحق ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ووٹ کے تقدس کی عزت کروانی ہوگی۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کیا آپ کے ووٹ کی کوئی عزت نہیں ہے؟یہ نہیں ہوسکتاکہ 20کروڑ عوام وزیراعظم منتخب کریں اور چند لوگ نکال دیں۔انہوں نے خطاب کے دوران اسٹیج پر50روپے کا نوٹ لیکر عوامی جلسے کے شرکائ کی جانب لہراتے ہوئے سوال کیاکہ کوئی ثابت کردے کہ نوازشریف نے 50روپے کی رشوت لی۔
پھر 100روپے کانوٹ لیکر عوام سے مخاطب ہوئے کہ کوئی ثابت کردے نوازشریف نے 100روپے کی رشوت لی ہے۔میں ساری عمرکیلئے سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاو¿ں گا۔نوازشریف نے ایک ہزاراورپھر پانچ ہزارکانوٹ لیکر شرکائ سے سوال کیاکہ ثابت کردے کہ نوازشریف نے رشوت لی ہو؟ ایسا نوازشریف پرکوئی الزام نہیں ہے۔کسی بھی جج سے جاکرپوچھ لو۔پاکستان کاسب سے چھوٹانوٹ 10روپے کا ہے اتناہی ثابت کردیں۔کہ نوازشریف نے 10روپے کی رشوت لی ہے؟ رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈہوجاو¿ں گا۔انہوں نے کہاکہ ان سے سوال کیاجائے کہ جنہوں نے نوازشریف کونااہل کیاہے؟ ان سے پوچھوکہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟نوازشریف نے کہاکہ سارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟

مزیدخبریں