’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔
اب شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے دل میں انسانیت اور پاکستانیوں کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔اہلیہ وسیم اکرم نے اپنے اتوار کے دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور کراچی میں سپیشل اولمپک اور خصوصی بچوں کی حمایت کیلئے میراتھن ریس میں شرکت کی۔
آج اکرم فاﺅنڈیشن کی جانب سے معین خان کرکٹ اکیڈمی میں رن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شنیرا اکرم نے خاص طور پر شرکت کی۔واک کا مقصد فنڈز جمع کرنا اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں سپیشل کمیونٹی بارے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
؎
بعدازاں شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔