غزہ:اسرائیلی کے زیر قبضہ فلسطین میں حملے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جبکہ ایک بم دھماکے میں 4 صیہونی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سلام صباح اور عبداللہ ابو شیخ نامی دو فلسطینی شہید ہوئے اور دونوں کی عمریں 17 سال بتائی گئی ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ۔دوسری جانب غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
امدادی اہلکاروں نے زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے غزہ پر بمباری اور شدید گولہ باری کی۔