پاکستان مسلم لیگ (ن) آج شیخوپورہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

11:51 AM, 18 Feb, 2018

شیخوپورہ :پاکستان مسلم لیگ (آج)شیخوپورہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی اور جلسے کیلئے کارکنوں کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے کمپنی باغ میں آج ہونیوالے جلسے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔

اس سلسلے میں کارکنوں کی طرف سے بھرپور طریقے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اورجلسہ گاہ میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ مرکزی قیادت کے لیے 100 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا سٹیج بھی تیارکرلیا گیا ہے اور ڈی جے سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔


جلسے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اورشہر بھر میں اپنے قائد کو خوش آمدید کہنے کے لئے مقامی رہنماﺅں کی جانب سے فلیکسزز آویزاں کرنے کے ساتھ پنڈال کو سجادیا گیا ہے۔

مزیدخبریں