بہاولپور: چولستان ڈیزرٹ ریلی کا دلچسپ ایونٹ جاری ، اسٹاک کیٹگری کے پہلےراونڈ میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا ، فائنل راونڈ آج ہوگا ، دوسرے دن کے اختتام پر شاندار فائر ورکس نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک کیٹگری میں تین خواتین ڈرائیورز کی بھی انٹری ہوئی ہے ، ایونٹ کی پری پیئر ڈکیٹگری میں نادرمگسی کوسبقت حاصل ہے۔
دن میں ڈرائیورز نے میلہ لگایا تو رات کو فائر ورکس نے ماحول گرمایا۔شائقین نے ان لمحات کو خوب انجوائے کیا پھر گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔
میوزک کا تڑکا لگا تو دیوانے جھومنے پر مجبور ہو گئے۔