راولپنڈی : سپریم کورٹ نے ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ماڈل گرل نے محکمہ داخلہ کے خلاف توہین عدالت اور ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 21فروری سے سماعت کرے گا. ادھر خودکو ہیروسمجھنے والے بہاولنگرکے 3فٹ کے نوجوان نے ایان علی سے شادی کی خواہش کی ہے۔جس کا مانناہےکہ قدچھوٹاہے تو کیا.دل تو بڑا ہے۔بس ایان علی شادی کی حامی بھرلیں .اس کی خواہشات پوری نہ کروں تو نام نہیں.
ماڈل گرل سے شادی خواہشمندیہ انوکھالاڈلہ نہیں. اس سے قبل راولپنڈی عدالت میں پیشی کے دوران ایک بزرگ شہری نے بھی ایان علی سے محبت کا اظہارکیاتھا۔بابا جی نے ہار ایان کے گلے میں ڈالا، تصاویر بھی بنوائیں، اور فون پر بات کرنے کا وعدہ بھی لیا۔