فن لینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت مل گئی

ہیلنسکی : فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کے مابین شادی کے قانون کی توثیق کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رائے شماری میں 120 ارکان نے اس قانون کی حمایت کی جبکہ صرف 44 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

08:21 PM, 18 Feb, 2017

ہیلنسکی : فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کے مابین شادی کے قانون کی توثیق کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رائے شماری میں 120 ارکان نے اس قانون کی حمایت کی جبکہ صرف 44 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔
شہریوں کی طرف سے ایک پٹیشن کے بعد فِنش پارلیمنٹ میں یہ رائے شماری کی گئی۔ اس پیٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملکی پارلیمنٹ 2014 میں متعارف کرائے گئے اس قانون کو ختم کر دے، جس کے تحت اس یورپی ملک میں ہم جنس پرست شادی کے مابین شادیوں کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں