بیجنگ : چین فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنیو الا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ 2018تک 2ملین فور جی ٹیکنالوجی سٹیشن چین کے دیہاتوں اور قصوبوں میں لگائے جائیں گے۔ چین اب فائیو جی ٹیکنالوجی پر تحقیقات کر رہا ہے۔
توقع ہے کہ 2020تک فائیو جی ٹیکنالوجی بھی ملک متعارف کروا دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ریسرچ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے چین بین الاقوامی تعاون میں مزید مضبوط ہوگا۔ فائیو جی ،فور جی ٹیکنالوجی سے بہت تیز اور قابل اعتماد ہے۔
چین میں 2016کے اختتام پر 4 جی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد 770ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2015میں یہ تعداد386ملین تھی۔ چینی وزارت صنعت واطلاعات ٹیکنالوجی کے ترجمان نے بتایا کہ چین کے موبائل فون صارفین کا58فیصد فورجی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔
چین میں سال 2020ءتک 5جی متعارف کرائے جانیکا امکان
بیجنگ : چین فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنیو الا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ 2018تک 2ملین فور جی ٹیکنالوجی سٹیشن چین کے دیہاتوں اور قصوبوں میں لگائے جائیں گے۔ چین اب فائیو جی ٹیکنالوجی پر تحقیقات کر رہا ہے۔
07:12 PM, 18 Feb, 2017