جنرل ہسپتال میں 11 اسٹنٹ پروفیسر ز اور 52 میڈیکل آفیسرز تعینات

06:14 PM, 18 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے پی جی ایم آئی لاہور جنرل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں گیارہ اسٹنٹ پروفیسراور 52 میڈیکل آفیسرز / وویمن میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کردی گئی ہے ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث البنی طیب نے بتایاکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایڈہاک بنیادوں پر شعبہ ناک کان گلہ ، نیوروسرجری ، پتھیالوجی ، ریڈلوجی اور نیورالوجی میں 11 اسسٹنٹ پروفیسرز کے علاوہ ہسپتال کے 52 میڈیکل آفیسرز تعینات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ اس افرادی قوت کے آنے سے ہسپتال میں ہیلتھ کیئر سسٹم مزید مستحکم ہوگا اور آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔

مزیدخبریں