سیہون دھماکے کے ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے: وزیر اعلی سندھ

03:48 PM, 18 Feb, 2017

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ سیہون واقعے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سیہون واقعے کے ملزمان کی ہر صورت گرفتاری چاہتے ہیں۔

اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سیہون واقعے پر اب تک کی تحقیقات اور پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا کہ درگاہ کی بجلی 4 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیسکو بجلی نہیں کاٹ سکتی وفاق سے سرکاری بلوں کو سیٹل کرا چکے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں