بھارت نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف لانچنگ پیڈ بنا رکھا ہے: امیر مقام

02:02 PM, 18 Feb, 2017

پشاور: پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف لانچنگ پیڈ بنا رکھا ہے اور وہ پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تضادات کا مجموعہ ہے۔

سپریم کورٹ میں انصاف کی دہائی دینے والوں نے خیبر پختو نخوا میں 3 سال گزر جانے کے باوجود اپنے قائم کردہ احتساب کمیشن کے لئے قواعد و ضوابط تک نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت فوجی عدالتوں کی توسیع چاہتی ہے لیکن اس حوالے سے فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں