سانحہ لاہور میں ملوث سہولت کار کے 2 بھائی ماموند سے گرفتار

01:40 PM, 18 Feb, 2017

باجوڑ ایجنسی: سانحہ لاہور کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی ملک گئی ہے۔ باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ لاہور میں ملوث سہولت کار انوار الحق کے دو بھائیوں کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند سے گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز لاہور چیئرنگ کراس دھماکے میں ملوث سہولت کار انوار الحق کو سکیورٹی ایجنسیوں نے نولکھا بازار سے گرفتار کیا اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پریس کانفرس میں اس سہولت کار کے بیان کی ویڈیو میڈیا کے سامنے بھی پیش کی تھی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں چیئرنگ کراس پر پنجاب اسمبلی کے سامنے میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن ڈرگ ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہی تھی اس دوران خودکش دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل سمیت 15 افراد شہید ہو گئے۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے مال روڈ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں