دہشتگردی کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری متاثر نہیں ہو گی،بلوم برگ

12:10 PM, 18 Feb, 2017

نیویارک/اسلام آباد: دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کی فضا متاثر نہیں ہو گی،عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔امریکی جریدے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے بلوم برگ نے اپنے سینئر تجزیہ کار کے حوالے سے پاکستان کی تاریخی صورتحال کے پیش نظر کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات ملک میں معمول کی زندگی کو متاثر نہیں کر سکے۔
حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے اور ایسے واقعات سرمایہ کاری پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ بلوم برگ نے سیہون شریف کے حالیہ واقعہ کو گذشتہ 2 سالوں میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈچ ڈیری کمپنی رائل فرائز لینڈ کمپنیاں دہشت گردی کے واقعات کو ماضی کے واقعات کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہیں۔
بلوم برگ نے اکتوبر میں پاکستان کی سیکورٹی کی نمایاں صورتحال کی بہتری اور پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترینا سٹاک مارکیٹوں میں شمار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔پاکستان کی حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال جون تک گروتھ ریٹ پانچ اعشاریہ سات فیصد پر برقرار رہے گی جو عشرہ کی سب بڑی شرح ہے۔

مزیدخبریں