پاکستان سپر لیگ، گیل، پیٹرسن، میکلم اور سنگاکارا تاحال نمایاں پرفارمنس دکھانے میں ناکام

11:25 AM, 18 Feb, 2017

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں فرنچائز ٹیموں میں متعدد بڑے ناموں والے کرکٹرز بھی شامل ہیں لیکن ابھی تک یہ کرکٹرز نام بڑے درشن چھوٹے کے مصداق اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ گذشتہ سال لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل اس بار کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

گذشتہ سیزن میں گیل نے ایک نصف سنچری تو بنا لی تھی لیکن اس بار وہ کراچی کنگز کے پہلے چاروں میچوں میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ پشاور زلمی کے خلاف 2، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10، لاہور قلندرز کے خلاف 5 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 2 رنز ہی بنا سکے۔ کیون پیٹرسن پچھلے سال سپر لیگ میں صرف ایک نصف سنچری بنا سکے تھے اور اس بار بھی ان کا بلا بالکل خاموش ہے۔

لاہور قلندر کے خلاف 3، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف صفر کا دکھ لیے پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کے تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا اب تک صرف ایک نصف سنچری بنا سکے ہیں جبکہ ایونٹ میں پہلی بار شریک لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میککلم دو میچوں میں صفر کی ہزیمت اٹھا چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف انہوں نے 20 اور اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف 25 رنز ہی بنا سکے۔ پہلے دو میچوں میں پانچ اور پچیس رنز بنانے کے بعد وہ لاہور قلندر کے خلاف تیسرے میچ میں پینسٹھ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کی یہ اننگز ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کر سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں