ہٹلر کے فون کی رواں ہفتے نیلامی امریکا میں ہو گی

ہٹلر کے فون کی رواں ہفتے نیلامی امریکا میں ہو گی

نیو یارک: نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا رواں ہفتے اسے امریکا میں نیلام کیا جا رہا ہے۔ لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں برآمد ہوا تھا۔

سویت روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون تحفے میں دیا تھا۔ الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہو گی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہو گی۔

نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔

نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ فون وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم دیا کرتے تھے اور جنگوں میں اس نے بہت سی جانیں لی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں