سلمان خان اور ہرتیک روشن کی فین ہوں،پرانی باتیں صرف مزاح تھیں،صبا قمر

09:34 AM, 18 Feb, 2017

لاہور:پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان اور ہرتیک روشن کی بہت بڑی فین ہیں،ان کا مزید کہنا تھا مین خود ایک فنکارہ ہوں کسی اور فنکار کا مذاق اُڑانا مجھے زیب نہیں دیتا اورکسی انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کا حس مزاح کے مطابق جواب دینے کا مطلب بھی کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں ہے۔
صبا قمر کا کہنا تھا میری جو ویڈیو سوشل میڈیاپر نظر آرہی ہے وہ ایک پرانا شو ہے اور جس میں ہوسٹ کی طرف سے کئی گئے سوالات کا جواب دیا گیا تھا۔
اس ویڈیو میں پاکستانی شو ’گڈ مارننگ زندگی‘ سے لی گئی ہے جس میں جب صبا سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں ان بالی ووڈ سٹارز کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا جائے مگر ان کو انکار کرنا پڑے تو وہ کس طرح انکار کریں گی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ انھیں فلم آفر ہوئی تو وہ کیسے انکار کریں گی تو صبا نے انھیں چھچورا کہا اور عمران ہاشمی پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ انھیں منہ کا کینسر نہیں چاہیے۔اب یہ مذکورہ ویڈیو بھارتی ٹی وی چینلز بھی بار بار چلا رہے ہیں

مزیدخبریں