190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ، 23 دسمبر کو سنایا جائے گا

08:45 PM, 18 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مکمل ہوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 23 دسمبر کو سنائیں گے۔

سماعت کے دوران، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے، جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے گزشتہ روز دلائل مکمل کیے گئے تھے۔ کیس کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اور یہ ریفرنس ایک سال کے اندر مکمل ہوا۔

مزیدخبریں