سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1,000 روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1,000 روپے مہنگا

کراچی: سونے کی قیمتوں میں چند دنوں سے جاری کمی کا سلسلہ آج رک گیا، اور سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,75,900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 852 روپے بڑھ کر 2,36,540 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 2,100 روپے کمی کے بعد 2,74,900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1,800 روپے کم ہوکر 2,35,682 روپے پر آ گیا تھا۔

اس سے ایک دن قبل (16 دسمبر) سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد قیمت 2,77,000 روپے ہو گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 687 روپے کمی کے بعد 2,37,482 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

13 دسمبر کو فی تولہ سونا 5,000 روپے اور 10 گرام سونا 4,286 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں بالترتیب 2,77,800 روپے اور 2,38,169 روپے ریکارڈ کی گئی تھیں۔

سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی طلب و رسد کے دباؤ کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔