لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا۔ رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی لیگیج وین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے ٹرین میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 اور ٹرین انتظامیہ کی فوری کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو عملے کے مطابق، آگ ہلوکی پھاٹک کے قریب تیز گام ایکسپریس کی کارگو بوگی میں رکھی گئی سامان میں لگی تھی، جس سے فوری طور پر عملے نے آگ پر قابو پایا۔