یوگنڈا میں "ڈِنگا ڈِنگا" وائرس پھیلنے کی اطلاع، 300 افراد متاثر

یوگنڈا میں

یوگنڈا: یوگنڈا کے ضلع بنڈی بوگیو میں ایک نیا پُراسرار وائرس "ڈِنگا ڈِنگا" پھیلنے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس سے تقریباً 300 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ وائرس زیادہ تر خواتین اور لڑکیوں میں پھیل رہا ہے، اور اس سے متاثرہ افراد میں بخار، شدید لرزنا اور جسم میں تھرتھراہٹ کی علامات دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کییتا کرسٹوفر نے کہا کہ اس بیماری کا علاج فی الحال اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا رہا ہے، اور خوش قسمتی سے ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ جڑی بوٹیوں سے اس بیماری کا علاج ممکن ہے، اور محکمہ صحت نے مخصوص طریقۂ علاج اپنایا ہے۔

ڈاکٹر کییتا نے یہ بھی بتایا کہ اس بیماری کا شکار افراد عموماً ایک ہفتے میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ ضلع بنڈی بوگیو کے علاوہ کسی اور علاقے میں اس بیماری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

مقامی حکام نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعاون کریں۔

مصنف کے بارے میں