پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ الیکشن میں دھاندلی ہے:شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ الیکشن میں دھاندلی ہے:شاہد خاقان عباسی

فیصل آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں درپیش تمام مسائل کی اصل وجہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی ہے۔

فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا، "وکلاء کا شکریہ کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا۔ جو سوالات آج یہاں اٹھائے جا رہے ہیں، وہ درحقیقت پورے پاکستان کے عوام کے دل کی آواز ہیں۔"

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا، ملک میں چند لوگ امیر  ہیں، لیکن جن ممالک نے اپنے سیاسی اور انتظامی نظام میں تبدیلی نہیں کی، وہ ترقی نہیں کر پائے۔ آج ہمارے آئین اور قانون کی حیثیت محض رسمی رہ گئی ہے۔" سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ "جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی قائم نہیں ہوتی، معیشت میں استحکام اور ترقی ممکن نہیں۔ ہم نے 53 سال پہلے آدھا ملک کھو دیا تھا، کیونکہ ایسٹ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "جس ملک میں الیکشن چوری ہو اور  رائے کا احترام نہ ہو، وہاں ترقی کی کوئی امید نہیں ہو سکتی۔

مصنف کے بارے میں