انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش: پیپلز پارٹی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا لیا

03:07 PM, 18 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے سست انٹرنیٹ کی رفتار اور سوشل میڈیا کی بندش پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاانٹرنیٹ کا ستیاناس کر دیا گیا ہے، وزارت بدحالی کا شکار ہے، یہ کون سی فائر وال ہے؟ ہم کس سے جواب لیں؟"

شازیہ مری نے مزید کہا کہ "مجھے تو ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پر ہنسی آ رہی ہے، انٹرنیٹ کی سہولت تک موجود نہیں اور یہ ڈیجیٹل نیشن کا بل لے کر آ رہے ہیں۔"

پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے بھی سوال اٹھایا کہ "انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا؟ آئی ٹی کے شعبے سے جڑے افراد کا اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی۔"

اس پر پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈویژن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "وزارت داخلہ جیسے ہی حالات کو بہتر سمجھے گی، ہم ایکس کھول دیں گے۔

مزیدخبریں