اسلام آباد: سینیٹ کی منظوری کے بعد نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کو قومی اسمبلی نے بھی منظور کر لیا۔
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 پیش کیا، جو سینیٹ سے منظور ہو کر ایوان میں لایا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل اچھا ہے، لیکن اس میں کچھ پہلوؤں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بل میں سرکاری افسران کے غلط استعمال پر عائد کم سزا پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا بہت کم ہے۔ ان کے مطابق جرمانے کی حد بڑھا کر 10 لاکھ روپے اور سزا میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ بل میں وزیر اعظم کا لفظ ایک جگہ استعمال کیا گیا ہے جبکہ دیگر جگہوں پر وزیراعظم کا لفظ نہیں ہے،