خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور : محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، خیبرپختونخوا کے تمام سکولز، یونیورسٹیا ں اور  کالجز  31 دسمبر تک بند رہیں گی۔

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر سے ہو گا، جو 31 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ تاہم، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے شروع ہو کر 28 فروری 2025 تک جاری رہیں گی۔ یہ تعطیلات صوبے بھر میں سردی کے شدید اثرات اور موسم کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں تاکہ طلباء اور اساتذہ کو آرام اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں