کامیاب عازمین حج کو دوسری قسط 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

کامیاب عازمین حج کو دوسری قسط 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب عازمین حج کو دوسری قسط کے اخراجات 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 وزارت کے ترجمان نے کہا کہ کامیاب ریگولر سکیم کے عازمین حج کو دوسری قسط، جو کہ 4 لاکھ روپے ہے (اختیاری اخراجات جیسے قربانی اور 2 یا 3 بیڈ شامل ہیں) 19 دسمبر سے 27 دسمبر تک متعلقہ بینک میں جمع کرانا ہو گی۔

واضح رہے کہ وزارت نے شیڈول سے کم درخواستیں وصول ہونے کی صورت میں تمام درخواست گزار عازمین حج کو اہل قرار دے دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں