پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا تسلسل برقرار

11:41 AM, 18 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان جاری رہا، جہاں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے کو آئی تھی، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں