غیر قانونی پاسپورٹ  اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ 

11:01 PM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : غیر قانونی پاسپورٹ  اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ  کیاگیا ہے۔وفاقی حکومت نے غیر قانونی پاسپورٹ کا راستہ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔


وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کیا ہے اور اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاتر میں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانوں سمیت غیر ملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون کا نفاذ کردیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، سیکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔ایکٹ نافذ کے نفاذ سے حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔

مزیدخبریں