لاہور: لیجنڈ اداکارہ ریما نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے اور ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
ریما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے لکھا کہ میں نے مولانا طارق جمیل سے ان کے پیارے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے لیے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب اور ان کے خاندان کو دیکھ کر یہ سبق ملا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہونا اور اس کی رضا پر راضی ہونا ہے۔
ریما کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا۔ وہ نہ صرف الفاظ سے سبق دیتا ہے بلکہ عملی طور پر اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتا ہے۔ اللہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔