کیلیفورنیا: وٹس ایپ میں نئی تبدیلی ہورہی ہے۔ صارفین کی آسانی کے لیےواٹس ایپ اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر کا نیا لے آؤٹ جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ نے نئے ڈیزائن والا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہیڈر فی الحال صرف اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا ہے ۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ سٹیٹس اپ ڈیٹس ہیڈر میں کیمرا اور پینسل کے نشان کے دو بٹن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔کمپنی کےمطابق نئے فیچر کا مقصدصارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔