نواز شریف لاہور کے ساتھ گجرات اور سیالکوٹ سے بھی الیکشن لڑیں گے 

06:11 PM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : قائد مسلم لیگ ن ا ور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بطور امیدوار انتخاب لڑنے کیلئے حلقے کا چناؤ کرلیا گیا ہے۔  نواز شریف کولاہور سمیت دیگر دو  شہروں سے انتخابات لڑنے کی تجویز دی گئی  ہے۔

گجرات میں عابد رضا اور سیالکوٹ میں رانا شمیم  کے حلقے میں مسلم لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ نواز شریف گجرات اور سیالکوٹ سے بھی الیکشن  لڑیں گے

واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف تمام کیسز ختم ہوگئے ہیں اور پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد ان کی نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے تاہم بعد آئینی ماہرین کہتے ہیں نواز شریف کی نااہلی ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے لیے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی۔ 

مزیدخبریں