فواد کا خاندان مجھے انتخابی مہم سے روک کر ہراساں کر رہا ہے، انتظامیہ کارروائی کرے: حبا فواد 

فواد کا خاندان مجھے انتخابی مہم سے روک کر ہراساں کر رہا ہے، انتظامیہ کارروائی کرے: حبا فواد 

جہلم : فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے جہلم میں اپنے شوہر کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے تاہم آج وہ نیوز کانفرنس کے لیے پہنچیں تو پریس کلب کو تالے لگے ہوئے تھے۔ 

حبا فواد کا کہنا تھا مجھے فواد کے خاندان کے افراد فیصل چودھری اور دیگر انتخابی مہم سے روک رہے ہیں۔ انہی کے کہنے پر پریس کلب کو تالے لگائے گئے ہیں ۔ 

انہوں نے فواد چودھری کے بھائیوں اور انکلز پر ان کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے فوادچودھری کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے نگران وزیر اعظم ، نگران وزیر اعلیٰ ، ڈی پی او اور ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا کہ فواد کے اہل خانہ کے خلاف انہیں ہراساں کرنے اور پریس کانفرنس کو روکنے کے لیے مقامی پریس کلب کو تالے لگانے  پر کارروائی کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں