آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

05:02 PM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پرتھ : پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم پر جرمانہ ہوا ہے۔  ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ  پر جرمانہ کیا گیا۔ 

آئی سی سی نے پاکستان  ٹیم کوپرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ  کر دیا۔پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کروائے۔پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بھی کاٹ دیئے گئے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پوائنٹس کاٹے گئے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کے پوائنٹس کم ہو کر 61.11 ہو گئے۔پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ 

مزیدخبریں