شہزادہ ہیری کو بالآخر برطانیہ میں کرسمس منانے کی دعوت مل گئی 

04:56 PM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

برمنگھم: شہزادہ ہیری کو بالآخر برطانیہ میں کرسمس منانے کی دعوت   مل گئی۔ شہزادہ  ہیری رواں برس کرسمس  کی چھٹیاں لندن میں گزاریں گے۔تاہم یہ دعوت ان کو شاہی خاندان  کی طرف سے نہیں ملی  بلکہ ان کے دوستوں کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

اوکے  میگزین کی رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہےکہ  شہزادہ ہیری کی لندن میں اپنی فیملی کےساتھ بھی  ملاقات ہوجائے۔

شہزادہ ہیری کے نزدیک امریکی برطانویوں کی طرح کرسمس نہیں مناتے ہیں اس وجہ سے وہ لندن میں کرسمس منانا چاہتے تھے۔

ان کی یہ خواہش ان کے دوست نے پوری کردی۔ تاہم ہیری  یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ لندن میں ان کی ملاقات ان کے بھائی ولیم سے بھی ہوجائے گی لیکن اس بارے میں کچھ بھی وثوق سے نہیں کہاجاسکتا ۔

مزیدخبریں