غزہ: اسرائیلی فوج کا غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہوگئی۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ جبالہ پرایک بار پھر حملہ کیا، بمباری کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 100 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اسرئیل کا کمال ادوان اسپتال میں گزشتہ بمباری کے نتیجے میں طبی سہولیات کے مکمل غیر فعال ہونے سے 8 افراد شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز کا مسلسل بمباری کا سلسلہ غزہ کی پٹی پر جاری رہا ، خان یونس میں ناصر ہسپتال پر ٹینک حملوں سے 13 سالہ بچی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔ ساتھ ہی ساتھ رفح پر فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید کر گئے، مغربی کنارے میں بھی حملے سے 5 فلسطینی شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ان حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حملوں کے نتیجے میں غزہ کا الشفا ہسپتال مکمل طور پر مریضوں سے بھر گیا، بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی ادراہ صحت نے الشفاء ہسپتال کی پریشان کن صورتحال کے بعد کمال عدوان ہسپتال کی تباہی کو "خوفناک" قرار دیا ۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہادتوں کی تعداد 19,088 تک پہنچ چکی ہے۔