تربت : سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے تربت میں آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری تربت پہنچے اور سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے الیکشن شیڈول جاری ہونے سے چند گھنٹے قبل نگران وزیر داخلہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔