عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا

02:47 PM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے8 فروری کے عام انتخابات 2024 سے قبل ملک میں رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار  760 ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ  92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ لسٹ کے مطابق  ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔

 
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار  29 ہے جس میں 5 لاکھ68 ہزار 406 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ14 ہزار 623 خواتین ووٹرز  ہیں۔

  
جاری کردہ لسٹ کے مطابق بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ55 ہزار 783 ہے۔ 

خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔

  
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں مرد ووٹرز 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں مرد ووٹر ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔

مزیدخبریں