عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس، جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

01:33 PM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پرسماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا کی۔ 
 

الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بینچ کو آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈپارٹمنٹ نے 8 دسمبرکو جاری کیا۔


لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اُس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔

عدالت نے عمران خان کی فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں