فواد چوہدری کی فراڈ مقدمہ  کیس میں ضمانت منظور

11:43 AM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اینٹی کرپشن عدالت نے فواد چوہدری کی فراڈ مقدمہ  کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ 

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے فواد چوہدری  کے خلاف فراڈ مقدمہ  کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے   دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر  کی ضمانت منظور کر لی۔

گزشتہ سماعت پراینٹی کرپشن ٹیم نے فواد چوہدری کے ایک روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کی تھا۔ فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے سابق وفاقی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے یا نہ دینے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا۔

 واضح رہے کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے فواد چوہدری پر رواں سال 29 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا، فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کیلئے 35 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔ 

مزیدخبریں