باکسنگ ڈے ٹیسٹ: کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے بڑا اعلان

باکسنگ ڈے ٹیسٹ: کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے بڑا اعلان
سورس: file

میلبرن: میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی شائقین کیلئے میلہ سجانے اور خصوصی واک کا اہتمام کرنے کا اعلان  کر دیا۔ 

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ  (ایم سی جی) کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے، یہ کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔

کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔

کرکٹ میلے میں شائقینِ کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

  

کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی تین روز تک جاری رہے گا۔ میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستان فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

خیال ر ہے کہ پاکستان نے 1992  کا ورلڈکپ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی) کے تاریخی میدان میں ہی جیتا تھا۔

واضح رہے کہ کرسمس کے اگلے دن یعنی 26 دسمبر کو 'باکسنگ ڈے' کہا جاتا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کا  دوسرا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر سے شروع ہو کر 30 دسمبر تک جاری ہے گا جس کو  باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں  پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام  ہوئی ۔ پرتھ میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔

مصنف کے بارے میں