لاپتا افراد کی بازیابی کیس، سندھ ہائیکورٹ کی وفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

 لاپتا افراد کی بازیابی کیس، سندھ ہائیکورٹ کی وفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں طویل عرصے سے لاپتا دس سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر  وفاقی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔  

سندھ ہائیکورٹ میں طویل عرصے سے لاپتا دس سے زائد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سماعت کی۔ 

دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ کا پولیس افسران سے استفسار  کیا کہ  لاپتا شہری کی کتنی جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں؟ جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ 16  جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشن ہوچکے ہیں ۔

درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ  سالوں سے لاپتا ریاست اللہ کا تاحال پتہ نہیں  چل سکا۔  9 سال ہوگئے ہیں ہمارے حالات بہت خراب ہیں ، واجد حسین سات سال سے لاپتا ہے کچھ تو کریں ۔اس حوالے سے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ریاست اللہ کا کیس جبری گمشدگی کی کیٹیگری میں شامل کردیا گیا ہے ۔

بعد ازاں عدالت نے  پولیس حکام اور وفاقی وزارت داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں