چھٹیوں کی تقریب کے دوران حملہ، 12 افراد ہلاک

09:25 AM, 18 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

میکسیکو سٹی: وسطی میکسیکو کی ریاست گواناجواٹو میں چھٹیوں کی تقریب میں ہونے والے حملے میں ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے۔


مقامی میڈیا کے مطابق، حملہ سالوتیرا کے قصبے میں صبح کے وقت ہوا جب ایک مسلح گروپ نے کرسمس سے پہلے کے دنوں میں منعقد ہونے والی میکسیکو کی ایک روایتی پارٹی پوساڈا میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی۔

ریاست کے اٹارنی جنرل آفس نےمزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ حملے میں 12 افراد مارے گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست گواناجواٹو بڑی فیکٹریوں کی وجہ سے میکسیکو میں مشہور ہے لیکن حالیہ برسوں میں وہاں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں