اہلکاروں کی بروقت کارروائی،دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

اہلکاروں کی بروقت کارروائی،دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام
سورس: file

ڈیرہ اسماعیل خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، اہلکاروں کی بروقت جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 
ڈیرہ اسماعیل خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں