لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر نے بھی پنجاب کی صورتحال پر حتمی فیصلے کو چوہدری شجاعت کی رضامندی سے مشروط کیا ہے ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق ہوا ۔ وزیر اعظم اور سابق صدر کا صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ۔ اس صورتحال کے پیش نظر آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کر لیا ۔