لاہور: رہنما ق لیگ مونس الٰہی کی زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات ، چودھری پرویز الہٰی کے بیانات پر اعتماد میں لیا ۔
عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات پر شکوہ کیا ۔ جس پر مونس الہٰی نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے جنرل باجوہ سے متعلق بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ مونس الٰہی نے خان صاحب کو موقف میں نرمی لانے کا کہہ دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا ۔
مونس الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد قائم رہے گا ۔ ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کو احسان فراموشی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ساتھ بٹھا کر جنرل باجوہ پر تنقید کی تو بہت برا لگا ۔ اگر اب انکے خلاف بات کی گئی تو سب سے پہلے وہ بولیں گے اور بعد میں ان کی ساری پارٹی بھی بولے گی ۔