افغانستان کے سلانگ ٹنل میں آتشزدگی سے 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے

06:40 PM, 18 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کابل: افغان دارالحکومت کو شمالی افغانستان سے ملانے والی سلانگ ٹنل میں آتشزدگی سے 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ ٹنل کے اندر آئل ٹینکر الٹنے کے باعث پیشہ آیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔ ٹنل کے اندر موجود گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں ۔

حکام نے اگلی اطلاع تک سلانگ ٹنل سے گاڑیوں کی آمد و رفت کو معطل کردیا ۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں