اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

06:36 PM, 18 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نوجوان اسپنر ابرار احمد نے پاکستان کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا ۔

ابرار احمد ابتدائی دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بن گئے ہیں ۔ ابرار احمد کراچی میں اپنے کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، نوجوان اسپنر اب تک 15 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں ۔ اس سے قبل فضل محمود نے کیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں لی تھیں ۔

ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیں جب کہ کراچی میں پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مجموعی طور پر دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں بھارت کے نریندر ہیروانی نے حاصل کر رکھی ہیں ۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے ہیں ، انگلینڈ کو 29 رنز کی برتری حاصل ہے ۔

دوسرے روز انگلینڈ ٹیم 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 111 اور بین فوکس 64 رنز بنا کر نمایاں رہے ، قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

مزیدخبریں