پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ،وزیر اعظم کا پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ

02:10 PM, 18 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب اسمبلی کی تحلیل  کے  معاملے پر  وزیر اعظم کا پارٹی قائد نواز شریف سے لندن میں  رابطہ ہوا ہے ۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی صورتحال پر پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے ، وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے،

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پنجاب اسمبلی میں پہلے عدم اعتماد آئے گی یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے اس پر بھی مشاورت  کی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں