اسلام آباد : وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 560سےزائدسیٹوں پرانتخابات ملکی سیاست کی درودیوارہلادیں گے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا جوکہتےتھےوہ اسمبلیاں نہیں توڑےگا ان کومنہ کی کھانا پڑی، عمران خان نے ان سارےسیاستدانوں کوچت کردیا ہے جوخودکوگروسمجھتےتھے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لکھا عمران خان کوجودیوارکےساتھ لگاناچاہتےتھےوہی دیواران پرگرگئی ہے،الیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کےگلےپڑے گی،تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے اور نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
560سےزائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیں گےجوکہتےتھےوہ اسمبلیاں نہیں توڑےگااُن کومنہ کی کھانی پڑی اکیلےعمران خان نےسارےسیاست دانوں کوچت کردیاجواپنےآپ کوگروسمجھتےتھےجوعمران خان کودیوارکےساتھ لگاناچاہتےتھےوه ہی دیواراُن پرگرگئی ہےالیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کےگلےپڑے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 18, 2022
حکومت عوام کی حالت پےرحم کرے،رکاوٹیں مت کھڑی کرے نوازشریف کو وطن واپس بلائے۔