کراچی :پاکستان کے 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

11:19 AM, 18 Dec, 2022

کراچی: ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔


گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز  اور  ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعی پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر  نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔
 
 
 

مزیدخبریں