سونے کی قیمت نےعوام کی نیندیں اڑادیں

سونے کی قیمت نےعوام کی نیندیں اڑادیں

کراچی :سونے کی قیمت  میں 800 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا جسس کے بعد قیمت  ایک لاکھ 72 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے تک جا پہنچی ہے ۔ 

 آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 793 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

رواں برس یکم جنوری سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 39 ہزار 866 روپے  تک  اضافہ ہو چکا ہے ۔   

 جیولر محمد ارشد  کا کہنا تھا کہ  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے جنوری سے اب تک عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو غیرمؤثر کردیا ہے  ، ڈالر کی قیمت 178 روپے تھی لیکن روپے کی قدر 26 فیصد گرنے کے بعد اب ڈالر کی قیمت 223.91 روپے ہوگئی ہے۔

 
 ا ن کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کے پیشِ نظر سونے کی خریداری میں اضافہ ہوگیا تھا، تاہم یہ سلسلہ گزشتہ چند روز میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے رک  گیا ہے۔

  

مصنف کے بارے میں